• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین اسلام کانفاذ قوم کامطالبہ ہے،حافظ عبدالغفارروپڑی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نےچوک دالگراں میں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ دین اسلام کانفاذ قوم کا مطالبہ بھی ہے اور آئین کی ضرورت بھی ہے، پاکستان میں لبرل ازم کے فروغ کے لئے نہیں بنا بلکہ دین اسلام کے نفاذ کیلئے وجود میں آیا ،پاکستانی قوم بھارت اور دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہے۔ ہم کسی کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین