• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے، طلباء تنظیمیں

کوئٹہ ( آن لائن )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبا تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ ہواجس میں بی ایس اوکے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، اوتھل زون کے صدر ریاض بلوچ ‘بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ کمیٹی ممبران ابرار بلوچ طارق بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سی سی ممبر خالد بلوچ‘ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر عالمگیر مندوخیل اور طاہر شاہ سمیت بی ایس او کے سینئر ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو جدید دور میںبھی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں، کرونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے بندش کے بعد ایچ ای سی نےحقیقت کو پس پشت ڈال کر آن لائن کلاسز کا فیصلہ کرکے یہاں کے طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ جس پر بلوچستان کے طلبا نے شدید ردعمل کا اظہار کرکے اپنے آئینی حقوق استعمال کرکے احتجاج کیا مگرطلبا کے تحفظات دور کرنے کے بجائے انہیں گرفتار کرکے زندانوں میں ڈال دیا گیاچند روز قبل وفاقی اور صوبائی وزراء کے تعلیمی اجلاس میں آن لائن کلاسز اور بلوچستان کے مسائل زیرِ بحث تک نہیں آئے جو افسوس اور شرمندگی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرے ورنہ مسائل کے حل کیلئے سکولز ایسوسی ایشن لیکچراز و پروفیسرز ایسوسی ایشن سے روابط و مشاورت سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔
تازہ ترین