• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرشہلا کاکڑکی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ڈاکٹر شہلا کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہاہے کہ مرحومہ نے سانحہ 8اگست 2016 ء کوسول ہسپتال میں دھماکے کے بعد اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متعدد وکلاء کی جان بچائی جس کی مثال نہیں ملتی مرحومہ نے ثابت قدم رہ کر سرزمین بلوچستان کی حقیقی بیٹی ہونے کا عملی ثبوت دیا انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر شہلاکاکڑ نے اپنے بھائیوں کی جان بچانے کیلئے جو کیا وہ کسی صورت کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا انہوںنے ڈاکٹرشہلا کاکڑ کی مغفرت جنت میں بلنددرجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔
تازہ ترین