• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ میں مندر تعمیر نہیں‘ بتوں کو توڑا گیا‘جمعیت ن

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے رٹ لگانے والے حکمرانوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ ریاست مدینہ میں مندروں کو تعمیر نہیں بلکہ بتوں کوتوڑاگیا ہمارے حکمران نعرہ ریاست مدینہ کالگاکرمندر تعمیر جبکہ مساجد کی تعمیر روک رہے ہیں اسلام میں اقلیتوں کوتحفظ اورحقوق حاصل ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے امتیازی رویے کی وجہ سے قوم تذبذب کا شکار ہے اقلیتوں اور مسلمانوں کے درمیان عدل و انصاف اور مساوات قائم کرنے کا حکم دیتا ہےریاست مدینہ میں مساجد اور جامعات پر پابندی سے شکوک پیداہورہے ہیں اسلام آباد میں پہلے ہی دس مندر موجود ہیں حالانکہ ہندوئوں کی آبادی کے مطابق ایک دو مندر ہی کافی ہیں ۔
تازہ ترین