• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان شہید کی جدوجہد پر ہرمظلوم قوم فخر کرتی ہے‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(آئی این پی) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کی آزادی کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے ایک سو تیرہویں یوم ولادت کے سلسلے میں 7 تا 13جولائی ہفتہ خان شہید منانے اور اس پورے ہفتے کو ملک اور پشتونخوا وطن کے نوجوانوں کو خان شہید کے افکار ، ان کی تاریخ ساز جدوجہد قید و بند، قربانیوں اور شہادت تک کی پوری زندگی سے روشناس کرایا جائے گا تاکہ پشتون نوجوان اپنے جغرافیہ ، وسائل اور قومی ہیروز سے روشناس ہو کر مزید محکومی و محرومی سے نکلنے کے لئے خان شہید کا سیاسی فلسفہ و فکر اپنا کر نجات پاسکیں ۔ اجلاس میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی پر مطالعاتی سرکل لیکچر منعقد کیا گیا جس میں پشتونخوا ایس او اور کوئٹہ کے تمام مترقی روشن فکر اور وطن دوست طالب علموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اجلاس سے عسکر خان ، ملک عمر ، نصیر ننگیال ، سیف اللہ اورمحمود احمد اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی تاریخی جدوجہد پر نہ صرف پشتون قوم بلکہ محکوم و مظلوم قومیں افتخار کرتی ہیں۔
تازہ ترین