• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کی لاپرواہی، بکر منڈی پوائنٹس کے بروقت قائم نہ ہونے خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں کی لاپرواہی کے باعث جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں عیدالاضحی کے موقع پر عارضی بکر منڈی پوائنٹس کے بروقت قائم نہ کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر عارضی بکر منڈیوں کے قیام کے لیے باقاعدہ ایس او پی جاری کردیے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ملتان شہر کے چاروں اطراف 8 عارضی بکرمنڈی پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحصیل کونسل انتظامیہ عارضی بکر منڈی پوائنٹس کے قیام میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، عوامی، سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان سے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عارضی بکر منڈی پوائنٹس کا بروقت قیام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین