امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
کے الیکٹرک کی اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کےخلاف جماعت اسلامی کراچی آج شارع فیصل پر دھرنا دے گی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے شہریوں سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ اہل کراچی کو بجلی اضافی بل بھیجے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کل سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، اسد عمر
انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ’زوم‘ پر سماعت کے دوران نیپرا کی جانب سے ہمیں لنک نہیں دیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیپرا ہمیں سماعت میں شرکت سے روکنے کے واقعے کا نوٹس لیں۔