• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈیفنس سے گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

پنجاب پولیس کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ عالیہ نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ مبینہ زیادتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین