• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری بیراج: نہروں کی سطح آب بلند ہونے سے پانی آبادیوں میں داخل


دریائے سندھ میں کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں کی سطح آب بلند ہونے کے باعث ملحقہ آبادیاں زیر آب آگئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پانی کہ ان کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ آب پاشی کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد میں اضافے کے باعث نہروں میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

کوٹری بیراج سے نلنے والی ان نہروں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین