• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور جامعہ کراچی سے سامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرکے علاقے میں گزشتہ دنوں گاڑیوں کےشوروم میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں چار ملزمان د دو کروڑ 38 لاکھ روپے نقدی کے ساتھ ساتھ چو روم میں موجود افراد کے موبائل فون انکے پاس موجود نقدی اور لیپ ٹاپ بھی لے گئے تھے ان میں سے جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسی شو روم کا ملازم ہے جبکہ دوسار اسکا بھائی ہے ۔ ملزموں کے قبضے سے 51 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں حساس نوعیت کے سامان کی چوری کی واردات رونما ہوئی تھی ۔ گرفتار ملزم جامعہ کراچی کا سابق طالبعلم ہے اور اسکے قبضے سے حسا س نوعیت کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین