• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، ہائی روف میں آگ لگنے سے ماں بیٹوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف تھانے کی حدود ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے قریب ہائی روف میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 5افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 45سالہ ہما ءزوجہ سعید ، 21سالہ دانیال ولد سعید ،8سالہ فیاض ولد سعید ،11سالہ جمشید ولد سعید اور 4سالہ سیال ولد سعید کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا جس کے باعث بوتل میں پیٹرول لاکر ڈالا گیا جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،پولیس کے مطابق ہما ءاور دانیال کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے باقی تینوں معمولی جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین