• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 25 سال ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی ہونے والا کبیر ولد عبدالرحمن ہے ۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے دو گروپ ساجد اور نوید کے کارندوں کے درمیان جھڑپیں چل رہی تھیں اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے نوید کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔
تازہ ترین