• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء رانا مشہود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کراچی کے مسائل کو سمجھتی ہے اور وہ ہی اسے حل کرے گی اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے اندر اتفاق پیدا کرنا ہوگا اور اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر قائد کے پیغام کو آگے بڑھانا ہوگا، الیکشن نتائج کی تبدیلی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عصمت انور محسود کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسد انور محسود، امان آفریدی، ملک ریاض اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین