• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: لاک ڈاؤن کے دوران روبوٹ سائنسدان تحقیق میں مصروف

برطانیہ: لاک ڈاؤن کے دوران روبوٹ سائنسدان تحقیق میں مصروف 


لندن (این این آئی) برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنسدانوں نے ایک روبوٹ بنایا ہے جو لاک ڈاؤ ن کے دوران لیبارٹری میں کوئی وقفہ لئے بغیر تحقیق کے کام میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس محقق روبوٹ کی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے اور یہ بذاتِ خود حاصل کردہ نتائج سے سیکھتا ہے تاکہ آئندہ تجربوں کو مزید بہتر بنا سکے۔اس روبوٹ کو بنانے والوں میں سے ایک سائنسدان نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس روبوٹ میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے ۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنسی دریافتیں ہزار گنا تیز ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین