• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں چاقو بردار شخص کے تعاقب میں پولیس افسر زخمی

لندن (پی اے) سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ چاقو بردار مشتبہ شخص کے تعاقب میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ آفیسرز کو جمعہ کو مقامی وقت 1:15 پر ان اطلاعات پر طلب کیا گیا تھا کہ ہنڈن وے نارتھ رویسٹ لندن میں ایک چاقو بردار شخص کو دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو ٹریک کیا لیکن وہ فرار ہوگیا جس پرآفیسرز نے اس کا تعاقب کیا جس کے دوران ایک پولیس افسر بازو میں چاقو لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس فورس نے کہا کہ مشتبہ شخص کو ٹیسر کیا گیا اور اسے شدید جسمانی گزند پہنچانے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کو بھی احتیاطاً ہستپال لے جایا گیا تھا۔ زخمی پولیس افسر کو علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہے۔ نارتھ ویسٹ ایریا بیسک کمانڈ یونٹ کمانڈر رائے اسمتھ نے کہا کہ یہ ایک اور خطرہ ہے جس کا سامنا ہمارے پولیس افیسرز روزانہ بنیادوں پر کرتے ہیں، وہ لندن میں لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی دیتے ہیں۔ اس پولیس آفیسر اور اس کے ساتھیوں نے مشتبہ شخص کے قبضے میں چاقو ہونے کی رپورٹس کا علم ہونے کے باوجود اس کو چیلنج کر کے تعاقب کیا اور اسے پکڑ لیا جو ان کی حقیقی بہادری اور جرات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زخمی پولیس آفیسر کی عیادت کی اور وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائے گا۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اس تکلیف دہ واقعہ میں ایک پولیس افسر لندن کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہو گیا۔ شکر ہے کہ اسے مہلک زخم نہیں آئے۔ میں اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور وہ جلد اور مکمل صحت یاب ہوں۔

تازہ ترین