• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70000 سے زائد افراد کی حکومت کی ریکروٹمنٹ ڈرائیور میں پولیس افسر بننے کیلئے درخواستیں

لندن (پی اے) 70000 سے زائد افراد نے حکومت کی ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے ابتدائی چھ ماہ میں پولیس افسر بننے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ ہوم آفس کے تخمینہ کے مطابق اگلے تین برس کے دوران مزید 20000 افسران کی خدمات حاصل کرنے کیلئے حکومت کی کوشش کے جواب میں ایک محتاط اندازے کے مطابق انگلینڈ اور ویلز بھر کی فورسز میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند افراد کی جانب سے اکتوبر اور مئی کے درمیان 78000 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل کی جانب سےفراہم کئے گئے محکمہ کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ششماہی مہم کے دوران (70000 سے زائد) کی اکثریت نے اپنی درخواستیں اپریل میں جمع کرائی تھیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب بعض فورسز کو کورونا وائرس کی وبا کے عروج پر بھاری تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس ملک کی دوسری فورس ہے جسے ایک ہفتہ میں 75 فیصد اضافی درخواستیں موصول ہوئیں۔ فورس نے بتایا کہ وبا سے قبل اسے اوسطاً 140 درخواستیں موصول ہوتی تھیں جبکہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں اسے تقریباً 240 درخواستیں موصول ہوئیں۔ بیشتر نئے رنگروٹس پہلے ہی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں، جن میں سے کئی زیر تربیت ہیں جبکہ دیگر اپنے کورسز پاس کر چکے ہیں۔ سابق پلانٹ نرسری منیجر ویریٹی سٹیل، جس نے ماں بننے کے بعد اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے سٹیفورڈ شائر پولیس میں شمولیت اختیار کی ہے، پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ کام پر قابل احساس احتیاط  کر رہی ہیں اورسمجھتی ہیں کہ یہ حالات آگے چل کر پیش آنے والی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری میں مددگار ہوں گے۔ وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ یہ نئے افسران واقعی متاثر کن ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پلاننگ کے تحت 20000 ریکروٹس وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے اور زندگیاں بچانے کیلئے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا کہ برطانوی عوام کی خواہش ہے کہ سب کو محفوظ رکھنے کیلئے سڑکوں پر مزید افسران کو تعینات کیا جائے اور پولیس میں شمولیت کیلئے اس سے بہتر وقت کوئی نہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن نے اس عزم کا اظہار کیا تھاکہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے تو 2022 کے وسط تک پولیس سروس میں افسران کی تعداد 140000 تک پہنچا دیں گے۔
تازہ ترین