• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول ندیم جوزف کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے،شہزاد بھٹی

میلان(ڈاکٹر شہباز بھٹی) وائس آف وائس لیس انٹرنیشنل اٹلی کے صدر شہزاد بھٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں بتایا کے صوبہ خیبر پختونخوامسیحی خاندان کے دو افراد کو گولی مار دی گئی ۔ مقتول ندیم جوزف اور اُس کی ساس پر کچھ دن قبل وحشیانہ حملہ کیا ۔افسوس کی بات ہے کہ آج تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کو قرار واقعی سزادی جائے اور مقتول ندیم جوزف کی بیوہ اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین