• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ناظم علی اور ارشاد عزیز الیکشن لڑیں گے

برمنگھم (ابرار مغل) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات میں مختلف برٹش اوورسیز کشمیری بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی پی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہنواز کی جانب سے دی جانے والی ایک پارٹی میں چوہدری ناظم علی گجر اور ارشاد عزیز نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، دونوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے مختلف حلقوں سے ہے۔ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں برطانیہ سے بہت بڑی تعداد میں اوورسیز جاکر اپنے امیدواروں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں میں سے ایک ملین سے زائد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ اس بار بے شمار برٹش کشمیری بھی مختلف پارٹیوں کے پلیٹ فورم کے ذریعے قسمت آزمائی کریں گے۔ ناظم علی گجر اور ارشاد عزیز کا کہنا تھا کہ وہ جماعتی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دیں گے۔ ناظم علی گجر کا تعلق آزاد کشمیر تحریک انصاف سے ہے جبکہ ارشاد عزیز کا تعلق پی پی پی سے ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برٹش کشمیری بھی آمدہ انتخابات میں قسمت آزمائی کریں گے۔ چوہدری شاہنواز، چوہدری حنیف اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا اور سیاسی عمل میں حصہ لینے کو خوش آ ئند قرار دیا۔
تازہ ترین