• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت بحران کا شکار ہے،اسد شمیم

راچڈیل (ہارون مرزا ) برطانیہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اسد شمیم نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ورنہ مستقبل قریب میں پاکستانی معیشت تباہ ہوجائے گی۔ حکومت نے مختلف پالیسیاں متعارف کرائی ہیں لیکن مستقل پیش قدمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں سے دوچار ہے کورونا وائرس کی وبا ء اور طویل ترین لاک ڈائون نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، کاروباری طبقہ موجودہ حالات میں پس کر رہ گیا ہے، بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے سب سے زیادہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے جو موجودہ بدترین حالات میں دو وقت کی روٹی سے محروم ہوتا جا رہا ہے، بیروزگاری کے طوفان کے سامنے بند باندھنے ‘ مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مدبرانہ اور مضبوط فیصلے وقت کی ضرورت ہیں حکومت کے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ایسے حالات میں غیر سنجیدہ رویہ ملک وقوم کیلئے سنگین بحرانوں کو جنم دے سکتا ہے۔
تازہ ترین