• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا شبیرشاہ کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،کشمیرفریڈم مومنٹ

لوٹن (شہزاد علی) مقبوضہ کشمیر کے معروف قومی لیڈر سید شبیر احمد شاہ جنہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ضمیر کا قیدی قرار دیا تھا اور جو اس وقت بھی بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی رہائی کے لیے کشمیر فریڈم موومنٹ نے اپیل کی ہے کہ مہذب دنیا ضمیر کے قیدی کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ شبیر احمد شاہ کم و بیش کل 33 سال کا طویل ترین عرصہ آزادی کشمیر کے لیے جیلوں میں گزار چکے ہیں، اور اس وقت کورونا کی وبا کے باعث ان کی جان اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ وہ مختلف امراض سے دوچار ہیں جس باعث ان کے لیے صورت حال کافی تشویشناک ہے ۔کشمیر فریڈم مومنٹکا کہنا ہے کہ شبیر شاہ کو جیل میں مناسب کھانا بھی نہیں دیا جاتا، کشمیر فریڈم موومنٹ کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین نے بتایا ہے کہ شبیر احمد شاہ نے 33 سال سے زیادہ عرصہ جیل کاٹی اور اب بھی تین سال سے اسیر ہیں ان کے علاوہ کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے صدر کے سابق صدر چوہدری غلام حسین، صدر محمد ظفر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مظہر کیانی، سفارتی امور کے سردار آفتاب احمد خان اور چوہدری عبد الخالق رہنماوں محمد نواز چوہدری، ماسٹر محمد کریم، اشفاق احمد، اظہر احمد، آصف احمد، تبارک علی نے شبیر احمد شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین