• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہائوسنگ اسکیم میں بجلی و گیس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں

کوئٹہ ( پ ر) زرغون ہائوسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس جمعہ 10 جولائی کو زرغون ہائوسنگ اسکیم کے پارک میں ہوا جس میں ایگزیکٹوکونسل کے تمام ارکان نےشرکت کی۔ اجلاس میں اسکیم کے بجلی و گیس کے منصوبے ادھورے چھوڑنے سمیت مختلف امورپر غور کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ ڈی جی کیو ڈی اے اور کیسکو چیف سے جلد ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کرے گاجبکہ زرغون ہائوسنگ اسکیم میں سیکورٹی، پانی اور گیس کی فراہمی کے بارے میں بات کی جائے گی۔ ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گیس کی فراہمی کے سلسلے میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اسکیم کو تا حال اسٹریٹ لائٹس فراہم نہیں کی گئیں جبکہ گزشتہ ملاقات میں ڈی جی کیو ڈی اے نے وعدہ کیا تھا جلد سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی تاہم دوسرے فیڈرکی بحالی کیلئے کیسکو اتھارٹی سے بات کی جائے گی جبکہ زرغون ہائوسنگ اسکیم کی چار دیواری جو کئی 3جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اسے بھی جلد تعمیر کیا جائے تا کہ غیر متعلقہ افراد کا راستہ بند ہوسکے ۔اجلاس میں کہا گیاکہ زرغون ہائوسنگ اسکیم میں کنسٹرکشن کا کام تیزی سے جاری ہے اسکیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر سیف اللہ خان نے چوکیداروں کی ڈیوٹی بھی دونوں گیٹس پر لگا دی ہے اور انہیں وقتاً فوقتاً چیک بھی کیا جارہا ہے۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ کیو ڈی اے جلد فرنٹ گیٹ کے ساتھ بارورڈ وائر کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا جائے گا اور رہائشیوں کے مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 
تازہ ترین