• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ، ستار چشتی

کوئٹہ (آ ن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘مرکزی معاون کنوئینر حاجی حیات اللہ کاکڑ‘ مولوی رحمت اللہ حقانی ‘حاجی محمداسلم ترین‘ حاجی محمدانور عبدالحمن زئی نے کہا کہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت تباہی کے دانے پر پہنچ چکی ہے منصوبے کی تحت زمینداروں کا استحصال کیا جارہا ہے صوبے میں جوزریعہ معاش ہے وہ چھیننا جارہا ہے بیروزگاری، غربت اور احساس محرومی کی طف ہمیں دھکیل رہی ہے ٹڈی دل کے حملے کی بعدلوڈشیڈنگ کی وجہ سے باغات اور فصلیں مکمل طور پرتباہ ہوچکی ہے صوبے کی اکثر اضلاع کامکمل دارومدار زراعت سے وابستہ ہے واپڈا حکام قانونی اور غیر قانونی ٹرانسفارمروں کا ڈرامہ رچھائے عوام سے جینے کا حق چھیننے پر تلے ہوئے ہیں 24گھنٹوں میں ہمیں ڈھائی گھنٹے بجلی فراہم کہاں کاانصاف ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج بجلی کی فراہمی سے تنگ آگئے ہیں فصلوں اور باغات سمیت گھروں میں بھی پانی ناپید ہوگیاہے عین سیزن کے وقت بجلی کی بندش سے فصلات اور باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے پرتلے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین