• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DPCO کو مستحکم کرنے کیلئے وزارت خزانہ کی اہم تبدیلیوں کی تجویز

اسلام آباد (مہتاب حیدر) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضہ بوجھ کے دوران سیکرٹری خزانہ کی نگرانی میں کام کرنے والے ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس (ڈی پی سی او) کو مستحکم کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے دو درجن سے زائد اہم تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے مقاصد کے لئے ایف آر ڈی ایل اے 2005 میں 16 کلیدی تبدیلیوں کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے۔ پارلیمان کی منظوری سے قانون میں ان تبدیلیوں کو شامل کرنے کے بعد حکومت نے غیرملکی تجارتی ادھار/ بین الاقوامی بانڈز کے افتتاح، ڈیٹ آفس کے کردار کو مستحکم کرنے کیلئے سکوک پر فیصلہ لینے کے اختیارات دینے کے ذریعے وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ کے اختیارات کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل ونگ اور اکنامک افیئرس ڈویژن کثیر الجہتی قرض دہندگان جیسے کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک وغیرہ سے غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے۔ ڈیٹ آفس سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) اور ملکی قرضے لینے میں مصروف کسی بھی دوسری ایجنسی کی بھی نگرانی کرے گا۔ ڈیٹ آفس وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام گارنٹیوں کے محافظ کی حیثیت سے کام کرے گا۔ عہدیدار کے مطابق جی ڈی پی تناسب پر قرض کو جی ڈی پی تناسب پر عوامی قرض سے تعبیر کیا جائے گا لہٰذا ہر طرح کی ذمہ داریوں کو اس سے خارج کردیا جائے گا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ انہوں نے جانچ پڑتال کے مقاصد کے لئے ایف آر ڈی ایل اے 2005 میں 16 کلیدی تبدیلیوں کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے اور مسودہ قانون سازی کی تیاری کے بعد اسے جلد ہی کسی بھی وقت پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین