• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج لاہور ہائیکورٹ سید زاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

لاہور(خبرنگارخصوصی،خصوصی نمائندہ)لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج معروف قانون دان سید زاہد حسین بخاری اچانک حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کر گئے۔سید زاہد حسین بخاری 1994 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے جبکہ بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ نماز جنازہ آج بروز اتوار 5 بجے سہ پہر بعد از نماز عصر بمقام گلزار فاطمہ پارک نزد گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 2محلہ جہانگیر آباد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم سید زاہد حسین بخاری پنجاب اسمبلی کی ن لیگی رکن عظمیٰ بخاری کے والد تھے۔
تازہ ترین