• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ سے کبھی نہیں ملا، حبیب جان کا دعویٰ جھوٹ،رحمٰن ملک

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں پوری زندگی میں کبھی بھی عذیر بلوچ سے نہیں ملا، حبیب جان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں اپنے وکیل کو حبیب جان اور من گھڑت خبر چلانے والے چینل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کردیں ، انہوں نے کہا کہ حبیب جان کا مبینہ ویڈیو میں میرے حوالے سے دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے،میں نے بحیثیت وزیر داخلہ عذیر بلوچ کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا،آصف زرداری کی منظوری سےعذیر بلوچ کو بلیک لسٹ و پابندیاں عائد کرنے کے احکامات دئیے تھے، عذیر بلوچ کی سر کی قیمت کا اعلان کیا تھا، گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے گئے تھے۔
تازہ ترین