• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی فیملی کو ہراساں کرنے کے ہتھکنڈوں کا استعمال فوری بند کیا جائے، پی ایف یو جے

میر شکیل الرحمٰن کی فیملی کو ہراساں کرنے کے ہتھکنڈوں کا استعمال فوری بند کیا جائے، پی ایف یو جے 


کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا کے خلاف کالے قوانین کے استعمال کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ہتھکنڈوں سے میڈیا پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، پی ایف یو جے کے صدر ناصر زیدی اور جنرل سیکریٹری نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف نے میر شکیل الرحمٰن اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں کا استعمال فورا بند کیا جائے، اور میرشکیل الرحمن کے خلاف سیاسی مقدمات واپس لئے جائیں۔ پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ میرشکیل الرحمن کی فیملی کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کرائی جائے۔پی ایف یو جے نے حکومت سے 6ارب روپےکےواجبات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ 6ارب روپے کی ادائیگی سےمیڈیا ہاؤسزکودرپیش مالی بحران حل ہوگا،میڈیاانڈسٹری شدیدخطرےکی زد میں ہے،یہ صورتحال جان بوجھ کرپیداکی گئی ہے۔

تازہ ترین