• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 64؍ اموات، 2156؍ مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی (ٹی وی رپورٹ، رپورٹر) ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5170 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 248106 تک پہنچ گئی، جبکہ 2156؍ کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1538427؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 153134؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہفتے کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2641 کیسز اور 64 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 34 ہلاکتیں اور 1452 کیسز، پنجاب سے 730 کیسز 13 ہلاکتیں جب کہ خیبرپختونخوا سے 13 ہلاکتیں اور 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان سے 11 کیسز اور 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 98 کیسز اور ایک ہلاکت جب کہ آزاد کشمیر سے 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ہفتے کو پنجاب میں کورونا کے 730 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 85991 اور ہلاکتیں 1985 ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 53863 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں ہفتے کو کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1747 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1452 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 103820 تک جاپہنچی ہے۔ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہےجہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے البتہ ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی 60 ہزار 439 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 41 ہزار 634 زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1087 ہوگئی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 303 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 30078 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں 20762 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے 29 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جسکے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 11128 اور ہلاکتیں 126 ہوگئی ہیں۔ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7224 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ اسلام آبادسے منگل کو کورونا کے مزید 98 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13927 اور اموات 147 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 10441 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے ہفتے کو کورونا کے مزید 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔ پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1532 اور اموات کی تعداد 42 ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 894 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان سے ہفتے کو کورونا کے مزید 11 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1630اور اموات 36 ہے۔ گلگت میں کورونا سے اب تک 1303افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین