• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا 


اسلام آباد (جنگ نیوز) ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی جانب سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روکنے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایتھوپیا کی حکومت نے پاکستانی پائلٹس کو لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے اور بتایا جائے پی آئی اے کےکن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے پر امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین