• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ 2نے مسلسل ایک سال تک بجلی پیداوار کا سنگ میل عبور کر لیا

سلام آباد(نمائندہ جنگ) چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 2(سی ٹو) نے مسلسل ایک سال تک بجلی کی پیداوار کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام یہ دوسرا پلانٹ ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا، چند روز قبل چشمہ یونٹ نمبر 4(سی فور) یہ سنگ میل عبور کر چکا ہے،پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام میانوالی چشمہ کے مقام پر 4 ایٹمی بجلی گھر مجمو عی طور پر 1330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کر رہے ہیں، ان بجلی گھروں سے فراہم کردہ بجلی کا ٹیرف 11اعشاریہ 16روپے فی یونٹ ہے، ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنگ میل کے حصول کے دوران سی ٹو پلانٹ کا کپیسٹی فیکٹر بھی 99 فیصد رہا،چئیر مین ایٹمی توانائی کمیشن محمد نعیم نے ممبر پاور اور ان کی ٹیم کو اس تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان دنوں Covid 19 کی وبا کے پیش نظر جب افرادی قوت کی نقل وحمل پر پابندی تھی یہ ہدف حاصل کرنا ایک مشکل امر تھا لیکن ہماری ٹیم نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اسے ممکن بنا دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سنگ میل کے حصول میں SPD اور حکومت پا کستان کا تعاون بھی ہمیں حاصل رہا۔ NTDC بھی شکریہ اور مبارکباد کی مستحق ہے کہ جن کی بدولت گرڈ کی stability رہی اور یہ اہم سنگ میل عبور ہوسکا، ایٹمی توانائی کمیشن 2030 تک انشاء اللہ 8800 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی کی نیشنل گرڈ کو فراہمی کے لئے کوشاں رہے گا، اگلے سال K2 اور K3 پاور پلانٹ کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر 2200 میگاواٹ مزید بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔
تازہ ترین