• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور، نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے پر غور شروع کر دیا۔ سینیئر ملازمین کو ریٹائر کر کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ دستاویز کے مطابق ملازمین کو پنشن، گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا، ریٹائرمنٹ کے معاملے پر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، گریڈ 21 تا 22 کی الگ کمیٹی کام کرے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔
تازہ ترین