• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا درباردھماکا کیس، سہولت کار 2 مرتبہ سزائے موت، 14 برس قید کاحکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)داتا دربار دھماکہ کیس میں سہولت کار کو2مرتبہ سزائے موت،14برس قید کا حکم،مجرم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا اورسزاانسداد دہشتگردی کی عدالت نے سنائی ،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے داتا دربار بم دھماکہ کے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنا دی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے مجرم محسن کو سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم محسن کو دو دفعہ عمر قید، ایک بار 14 سال قید کی سزا اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ مجرم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم نے داتا دربار بم دھماکے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک سزاختم ہونے کے بعد دوسری سزاشروع کی جائے گی۔ملزم کو پہلے بھی داتا دربار دھماکے کی سہولت کاری کے جرم میں موت کی سزا ہو چکی ہے۔ عدالت نے بارودی مواد رکھنے میں اب مجرم کو سزا سنائی۔
تازہ ترین