• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کوخط،سعید غنی کے الزامات پر احتجاج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو خط لکھ کر ان سے صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے قواعد و ضوابط پامال کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور ان سے ایوان اور قواعد و ضوابط کے تقدس کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی تحریف شدہ رپورٹ دینے کا الزام بے بنیاد ہے،صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں 25 جون کو ایوان میں تقریر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میں نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی تحریف شدہ رپورٹ دی ہے۔
تازہ ترین