• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی بیخ کنی اورمیرٹ کیلئے میڈیا اور وکلاء کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی‘ اختربلند

پشاور(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن پشاورکے صدر اختربلند ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی و قیام امن میں میڈیا کاکردار کلیدی ہے کرپشن کی بیخ کنی اورمیرٹ کا بول بالا کرنے کیلئے میڈیا اور وکلاء کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کیساتھ ایک تعارفی سیشن کے دوران کیا اس موقع پر بارکے نائب صدر ملک خانزیب موسیٰ زئی، جنرل سیکرٹری ارباب صفی اللہ،جائنٹ سیکرٹری شیراز علی، فنانس سیکرٹری محمدہارون درانی، پریس سیکرٹری ننگیال زیب ہشتنگر، لائبریری سیکرٹری فائزہ جاوید، کابینہ ارکان عاقب یونس، محمد یاسر، ثانیہ زہرہ اورعرفان بھی موجود تھے بار کے صدر اختربلند کا کہنا تھاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس لحاظ سے اس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لوگوں کے مسائل سامنے لانے کے علاوہ انکی درست سمت میں رہنمائی کرے اورحقائق کو سامنے لائے انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی جمہوریت سے وابستہ ہے اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اوراسکی بالادستی کیلئے تمام طبقات کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔
تازہ ترین