• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کرنے وا لا فاتر العقل شخص زیر حراست

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیر ودہائی پولیس نے شہریوں پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کرنے والے فاتر العقل شخص کو تحویل میں لے لیا۔ایس پی راول کے مطابق فاتر العقل شخص کی سائیکل سوار کو اینٹ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس کے بعداس کی تلاش شروع کردی گئی اوراس سراغ لگاکرشہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ شخص کی شناخت اور خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کاقانون کے مطابق دماغی امراض کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔
تازہ ترین