• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن آباد میں گیس کے انتہائی کم پریشر سمیت متعدد مسائل

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) اڈیالہ روڈ پر واقع 2000سے زائد گھروں پر مشتمل رہائشی سکیم گلشن آباد کے بیشتر گھر گرمی کے باوجود قدرتی گیس کی قلت کا شکار ہیں، چار سیکٹروں پر مشتمل سوسائٹی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں تو یہ بنیادی سہولت دستیاب ہی نہیں ہوتی مگر اس شدید گرمی میں بھی کئی گلیوں میں پریشر انتہائی کم ہوتا ہے، مقامی ایم پی اے سمیت رہائشیوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والی سوسائٹی کی انتظامیہ بھی صرف ذاتی مقاصد پورے کرنے پر توجہ دیئے ہوئے ہے، سوسائٹی میں پانی کی شدید قلت رہتی ہے، سڑکوں کی حالت ابتر، جا بجا گندگی کے ڈھیر اور وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے مگر کوئی پوچھنے و الا نہیں، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اعلٰی حکام کو صورتحال کا نوٹس لیکر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی چاہئے۔
تازہ ترین