• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں نفرت و عصبیت پھیلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دین وطن کے بدخواہ ایک بار پھر پاکستان کوچار دہائیاں پیچھے نفرت و عصبیت کے دور میں دھکیلنے کی سازشیں کررہے ہیں ،صدر،وزیر اعظم ،چیف جسٹس اور آرمی چیف ایکشن لیں۔ کالعدم جماعتوں کو محترم بنا کر شہیدوں کا لہو رائیگاں نہ کیا جائے ،میلاد النبی ؐ اور عزاداری پرقدغن لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں مگرمذہبی آزادیوں پر سودا بازی نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہادت امام علی ابن موسی الر ضا کی مناسبت سے 21تا23 ذیقعد ’ایام عزا‘ بھی منانے کا اعلان کیا۔ آغا حامد موسوی نے کہا کہ حکومت نے 76تنظیمیں کالعدم قرار دے رکھی ہیں لیکن آج تک کسی کالعدم جماعت کے رہبر لیڈر کو سزا نہیں دی گئی بعض کو تو شیڈول فور میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب، ملک آئین پرامن احتجاج کا حق نہیں چھین سکتا ۔قائد ملت جعفریہ نے واضح کیا کہ کہ ہم پرامن لوگ ہیں، ہمارے صبر کی آزمائش کرنے والے ہماری تاریخ کو فراموش نہ کریں ۔
تازہ ترین