• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر8افراد گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نےکوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے8افرادکو گرفتار کرکےمقدمات درج کرلئے۔ایس پی صدرنے بتایاکہ تھانہ مندرہ پولیس کواطلاع ملی کہ کچھ لوگ موہڑہ ملکاں میں فلڈ لائٹ لگا کر والی بال میچ کھیل رہے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والی بال کاٹورنامنٹ کھیلنے والے 5افراد کوگرفتار کرلیا،گرفتارملزمان میں حمزہ مسعود،محمد عاطف،محمد عادل،ثقلین اورآصف اشتیاق شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے 3ملزمان محمد قاسم، عبدالقادر،چوہدری صدیق اور جمع افراد اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقررہ اوقات کے بعددکانیں کھولنے پر3افراد کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں محمد ثاقب،محمد فاروق اورمحمد عدنان شامل ہیں،ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایاجائیگا،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین