• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،چیف کمشنر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چیف کمشنراسلام آبادعامرعلی احمدنےلوکل گورنمنٹ کی زیرنگرانی اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر زور دیا ہے ۔چیئرمین اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی چیف کمشنراسلام آباد نے اس حوالے سے ہفتہ کو جاری ترقیاتی پراجیکٹس کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی آئی سی ٹی میڈم شفق ہاشمی اورڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات بھی موجودتھے۔چیف کمشنرنے ڈی سی اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنرزاورلوکل گورنمنٹ آفیسرز کو ہدایات دیں کہ رقم کی ادائیگی کے وقت تمام پراجیکٹس کاذاتی طورپردورہ کریں اورپراجیکٹس کی کوالٹی اورشفافیت کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ تھرڈپارٹی انسپکشن کابھی انتظام کیاجائے ۔
تازہ ترین