• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد، وزیرصنعت پنجاب کی وزیر اعظم کو باضابطہ دعوت

وزیر اعظم عمران خان قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاور اِس مقصد کے لیے وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے عمران خان باضابطہ دعوت دی ہے۔

وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے، پارک پہلے صرف گارمنٹس کے لئے تھا اب دیگر بزنس کی بھی اجازت ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں 200 ایکڑ رقبے پر مشتمل لیبر کالونی ہوگی، دس سال کے لئے پہلی بار مشینری منگوانے پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ سو ایکڑ رقبہ انٹر چینج کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ پار ک کی تعمیر سے پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیرصنعت پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں 250 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ قائد اعظم بزنس پار ک میں بجلی اور گیس پہنچ چکی ہے۔

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا اسمارٹ اسپشل اکنامک زون شیخوپورہ روزگار کے مواقعوں کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

تازہ ترین