• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مویشی منڈیوں کیلئے گائیڈ لائن جاری

پنجاب: مویشی منڈیوں کیلئے گائیڈ لائن جاری


محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں عید الاضحیٰ کے لیے سجنے والی مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی۔

اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن آغا نے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گائیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن آغا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈی شہر سے کم از کم 2 یا 5 کلومیٹر دور بنائی جائے۔

مویشی منڈی میں 1400 سے 1700 مویشی رکھنے کی گنجائش ہونی چاہیے، مویشی منڈی میں ایک ایک داخلی اور خارجی راستہ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی سپر ہائی وے پر مویشی منڈی لگ گئی، کورونا پھیلاؤ کا خدشہ

مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رہے گی، پارکنگ کا وسیع انتظام ہونا چاہیے، صوبے بھر میں یہ مویشی منڈیاں عید الاضحیٰ سے 15 روز قبل لگائی جائیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں کانگو اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں، نیز طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈسپنسریاں قائم کی جائیں۔

تازہ ترین