• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

عمران خان مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان


وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام آج بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستانی عوام بہتری کیلئے متحد ہیں۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نےمولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف پریس کانفرنس پرکہا ہے کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کےنام پر وصول کی سیاست کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک عشرے سے زائد عرصہ ہر حکومت میں رہنے کے بعد 2018 کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ-19 بھی مولانا کو کوویڈ-18 محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار اے پی سی بلا کراور نتیجے میں رسوائی اور جگ ہنسائی مول لے کر مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنالیا ہے۔

تازہ ترین