• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے سندھ کو کراچی کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے، ارشد وہرا

پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے رہنما ارشد وہرا کا کہنا ہے کہ پورے سندھ کو کراچی کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور کراچی کی شہ رگ ہے مگر چلانا نہیں چاہتے، پورا پاکستان آواز بلند کرے کراچی ملک چلاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارتِ توانائی نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے تسلیم کیا ہے کہ اسے 190 کے بجائے 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

ترجمان وزارتِ توانائی نے کہا کہ کسی اور فورم پر ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، کے الیکٹرک تسلیم کر چکا ہے کہ ملکی پیداوار کا 80 فیصد فرنس آئل سے مل رہا ہے

تازہ ترین