• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری عوامی محاذ کا بس اسٹاپ کی منتقلی کیخلاف احتجاج


کراچی میں لیاری عوامی محاذ نے بس اسٹاپ کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

لیاری عوامی محاذ نے لی مارکیٹ ،لیاری ،ٹھٹھہ ،بدین ،سجاول ،گڈاپ اور منگھوپیر بس اسٹاپ کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا ۔

احتجاج میں علاقے کے دکانداروں، ٹرانسپورٹروں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیاری عوامی محاذ کے عبدالخالق زدران نے الزام لگایا کہ میئر کراچی وسیم اختر اس اسٹاپ کو منتقل کر کے لنڈا بازار اور ایمپریس مارکیٹ کے غیر مقامی افراد کو دکانیں الاٹ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس تاریخی بس اسٹاپ کی منتقلی سے ہزاروں افراد فاقہ کشی کا شکار ہو جائیں گے۔

عبدالخاق زدران نے یہ بھی کہاکہ یہ بس اسٹاپ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو جوڑتا ہے، ٹھٹھہ بدین سجاول گڈاپ کے چھوٹے تاجروں کے سامان کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔

لیاری عوامی محاذ کےرہنما نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بس اسٹاپ کی منتقلی روکنے کے احکامات جاری کرے۔

تازہ ترین