• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مویشی منڈی میں سینی ٹائزنگ گیٹ نصب


کراچی کی مویشی منڈی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کرلیے گئے۔

مویشی منڈی میں سینی ٹائزنگ گیٹ نصب کردیے گئے ہیں اور ساتھ ہی ایس اوپیز بھی تیار ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق منڈی میں بچوں کے آنے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں بھی مویشی منڈیوں کےلیے گائیڈ لائنز جاری کی گئیں۔

گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ مویشی منڈیاں شہر سے کم از کم 2سے 5 کلو میٹر دور بنائی جائیں۔

تازہ ترین