• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں بغیر رجسٹریشن، مویشی منڈی نہیں لگائی جائے گی ، کامران بنگش

خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات کا مران بنگش کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سال مویشی منڈیاں آبادی سے باہر لگائی جائیں گی، شہر کے اندر کسی صورت مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ بغیر رجسٹریشن کوئی مویشی منڈی نہیں لگائی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ مجھے اب بلدیات کے ساتھ محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نےاعتماد کا اظہار کیا، اس پرپورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نےبھی عوام سےاپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات ہیں کہ وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تعداد میں چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائینگی تاکہ کسی ایک جگہ لوگوں کا رش نہ ہو، جبکہ مویشی منڈی میں بڑی عمر کے افراد اور چھوٹے بچوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کامران بنگش نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک کے بغیر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کورونا سینٹر بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین