• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: بارات میں بیٹےکی ہوائی فائرنگ، باپ شدید زخمی


لودھراں میں بارات میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر باپ شدید زخمی ہوگیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دولہے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 9 جولائی کوکہروڑپکا کے موضع گول میں محمد اکبر کی شادی کی تقریب میں اس کے کزن محمد اسماعیل کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر اسماعیل کا اپنا ہی والد شدید زخمی ہوگیا ۔

پولیس تھانہ صدر کہروڑپکا نے دولہے محمد اکبر سمیت 8 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دولہے محمد اکبر سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔

دوسری طرف گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر پولیس حرکت میں آگئی ۔

پولیس کے پہنچنے پر دولہا فرار ہوگیا ،تاہم دولہے کے بھائی سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین