• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے



اسلام آباد(وقائع نگار)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں4فوجی جوان شہید ہو گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزرستان کے ضلع میرانشاہ ، بویا سے 8کلومیٹر دور جنوب مغرب میں وہزہ سر میں آئی بی او کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صبح کو وہزہ سر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ 

جیسے ہی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے4جوان شہید ہوگئے۔

بعد ازاں اس علاقے کوسکیورٹی فورس نے کلیئر کیا۔ شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان ، سپاہی محمد شہباز یاسین ، سپاہی راجہ وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

تازہ ترین