• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال ،کورونا کے 320 ٹیسٹ ،پازیٹیوٹیسٹ کا تناسب27 فیصد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمٰی کراچی کے زیرِ انتظام عباسی شہید اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا عمل جاری ہے جس کا آغاز گزشتہ ماہ جون کی 27 تاریخ کو ہوا تھا اور تاحال 12 جولائی تک ٹوٹل 320 ٹیسٹ کیے گئے، 287 کے رزلٹ اگلے دن ہی مریضوں کو دے دیے گئے جبکہ 33رزلٹ پینڈنگ میں ہیں، ٹیسٹ نتائج کے مطابق 78 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو جبکہ 209 مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے اس طرح پازیٹو ٹیسٹ رپورٹس کا تناسب 27 فیصد اور نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹس کا تناسب 73 فیصد رہا، ٹیسٹنگ کی سہولت کے علاوہ عباسی شہید اسپتال میں رواں ماہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے اسپتال کی عمارت کے ایک مخصوص حصے ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیا ٹرک کی تین منزلوں کو مختص کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے عباسی شہید اسپتال میں منعقدہ اجلاس اور کورونا کےمریضوں کے لیے نئے بنائے جانے والے مختلف وارڈز کے دورے اور جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین