• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں گھر کے پانی ٹینک میں ڈوب کر3سالہ کمسن بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں واقع گھر میں پانی ٹینک میں ڈوب کر3 سالہ کمسن بچہ جاںبحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک آئی عرفات ٹاون کے مکان نمبر27میں گھر کی صحن میں کھیلتے ہوئے پا نی کے ٹینک میں3سالہ کمسن مدثر ولد فیضو گر گیا، اہلخانہ نے فوری طور پر بچے کو ٹینک سے نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد اہلخانہ بغیر کارراوءی لاش لیکر اپنے ہمراہ لےگئے ۔

تازہ ترین