• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے سینیٹر سیف نےاین ایف سی ایوارڈ میں ترمیم تجویزکر دی

اسلام آباد (نو شین یوسف) ایم کیو ایم کےسینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئین کے ارٹیکل 160کی ذیلی شق 3اے میں ترمیم تجویز کر دی ۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبوں کو حصہ دیتے وقت قومی فنانس کمیشن وفاق کی ضروریات اور واجبات کا جائزہ لےکراس کے مطابق تبدیلی کرے گا ۔

بل آج سینٹ میں پیش ہوگا، این ایف سی صوبوں کی بھی ضروریات اور واجبات کا جائزہ لے گا اور اس کے مطابق تبدیلی کرے گا ۔ آرٹیکل 160 کی موجودہ ذیلی شق 3 اے کہتی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ سابقہ این ایف سی ایوارڈ سے کم نہیں ہوگا ۔

این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئین میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت کا ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف کابل آج سینٹ میں پیش ہو گا ۔ آئینی ترمیمی بل میں نئے ایف سی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے کم نہ کرنے سے متعلق آئین کے آرٹیکل میں ترمیم تجویز کی گئی ہے ۔ 

بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق این ایف سی کے قیام کا مقصد صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں محاصل کی منصفانہ تقسیم ہے ،صدارتی آرڈیننس کے مطابق صوبوں کی کمی کو وفاق اپنے حصہ سے پورا کرے گا ۔ این ایف سی ایوارڈ کے حصہ کا طے ہونا وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل میں عدم توازن پیدا کرتا ہے ۔

تازہ ترین